Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمیت کو جیل سے فرار کرانیکی کوشش ناکام

 نئی دہلی....گزشہ ماہ 2خواتین پیروکاروں کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 20 سال کی سزا پانے والے متنازع گرو گرمیت سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی کوشش میں 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان گرمیت کو جیل سے فرار کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم پولیس کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ گرفتار اہلکاروں میں سے3 کا تعلق ریاست ہریانہ سے جبکہ ایک اہلکار راجستھان سے تعلق رکھتا ہے۔ گرفتار پولیس اہلکاروں کو حکومت کی جانب سے گرمیت سنگھ کی سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا تھا جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق چاروں اہلکار گرمیت سنگھ سے متاثر ہو کر اس کے پیروکار بن چکے تھے اور زیادتی سے متعلق کیس میں گرو گرمیت کو یہی اہلکار عدالت تک لے کر آئے تھے۔ متنازعہ گرو کی گرفتاری اور عدالت کی جانب سے سزا کے بعد ریاست ہریانہ کے علاقے پنچکلا میں بڑے پیمانے پر فسادات پھوٹ پڑے تھے جن میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

شیئر: