Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، کانگریس

    نئی دہلی ۔۔۔۔۔۔ہندوستانی اپوزیشن جماعت کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس کیلئے ملک گیر مظاہرے کریگی۔ کانگریس کے سینیئر ترجمان اورنئی دہلی کے صدر اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتیں 52فیصد تک کم ہوچکی ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ملک کے عوام کو اس کا فائدہ دینے کے بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کررہی ہے اور عام لوگوں پر کمر توڑ مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے گزشتہ 3برسوں میں ڈیزل اور پٹرول پر 11مرتبہ سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی ہے اور اس سے پٹرول کی قیمت 133.47 فیصد اور ڈیزل 400.86 فی صد تک بڑھ چکی ہے۔

شیئر: