Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین ملازمت کرنے لگیں، مرد گھر بیٹھ گئے

لندن ..... اپنے خاندان کی دیکھ بھال کیلئے اب بہت کم ہی خواتین گھروںمیں بیٹھنا پسند کرتی ہیں۔ گزشتہ 2عشروں کی نسبت ان کی تعداد ایک تہائی سے بھی کم ہوگئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 11میں سے صرف ایک خاتون گھر میں بیٹھ کر خاندان سنبھالتی ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 1.86ملین خواتین ایسی ہیں جو اقتصادی طور پر غیر فعال تھیں، یعنی یہ کہ وہ اپنا خاندان اور گھر سنبھالنے میں مصروف تھیں۔ قومی ا عدادوشمار کے دفتر نے جو رپورٹ جاری کی ہے اس کے مطابق سماجی اور اقتصادی تبدیلیاں معاشرے میں تیزی سے پیدا ہورہی ہیں۔ مکانات کے بڑھتے ہوئے کرائے اور مزید ملازمت کے مواقع ایسی 2وجوہ ہیں جس کی وجہ سے خواتین ملازمت کرنے پر مجبور ہیں۔ اسی کے ساتھ ایسے مردوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے جو گھر میں بیٹھ کر اپنے خاندان کی دیکھ بھال میں دلچسپی لیتے ہیں تاہم جولائی کے بعد سے ایسے مردوں کی تعداد کا اندازہ 2لاکھ32ہزار لگایا گیا ہے۔ صرف 1997ءمیں یہ تعداد ایک لاکھ 70ہزار تھی۔

شیئر: