Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی مینڈیٹ کی عزت کریں،کلثوم نواز کیخلاف درخواستیں خارج

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ اور لاہور کے حلقہ این اے 120 سے کامیاب امیدوار کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائردرخواستیں خارج کردیں۔جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کے امیدوارفیصل میراورپاکستان عوامی تحریک کی درخواستوں پرسماعت کی۔فیصل میر کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے اثاثوں اوراقامے کو چھپایا۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ آپ نے 3 اعتراضات اٹھائے لیکن ثبوت نہیں دیا۔پانا مہ کیس تنخواہ ظاہر نہ کرنے کا معاملہ تھا۔ آپ کلثوم نواز کی تنخواہ ثابت کریں۔ عدالت میں تقریر کے بجائے قانون پر بات کریں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کسی پر انگلی اٹھانے کے لئے ٹھوس وجوہ درکار ہوتی ہیں۔ نشاندہی کریں کونسے اثاثے چھپائے گئے وگرنہ عدالت کو گمراہ نہ کریں۔ آپ پسند کریں یا نہ کریں الیکشن ہوچکا ہے۔ عوام کے مینڈیٹ کی عزت کریں۔ آپ غلطیاں ایسے ڈھونڈ رہے ہیں جیسے مچھلیاں ڈھونڈی جاتی ہیں۔

 

شیئر: