سعودی آرامکو نے پٹرول 98 کی قیمت کا اعلان کردیا
اتوار 11 جنوری 2026 18:30
یہ 2.88 ریال فی لٹر دستیاب ہو گا۔اس میں واٹ شامل ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی آرامکو نے پٹرول آکٹین 98 کی قیمت کا اعلان کیا ہے۔ یہ 2.88 ریال فی لٹر دستیاب ہو گا۔اس میں واٹ شامل ہے۔
پہلے مرحلے میں ریاض، دمام اور جدہ کے علاوہ ان شہروں کو جوڑنے والی شاہراہوں( ریاض، جدہ)، (دمام، ریاض)، اور( ریاض، دمام) کے تقریبا 130 پمپس پر پٹرول 98 فراہم کیا جائے گا۔
پٹرول 98 کی ضرورت کی زیادہ تر گاڑیاں ان شہروں میں موجود ہیں۔
آرامکو کے مطابق’ اس طلب میں اضافے کے جائزے کے بعد پٹرول 98 کی دستیابی دیگر علاقوں تک بھی بڑھائی جائے گی۔‘
پٹرول 98، سپورٹس اور ہائی پرفارمنس گاڑیوں کے لیے ہے۔ ان گاڑیوں کی تعداد مملکت میں پانچ فیصد سے زیادہ نہیں جبکہ دیگر گاڑیوں میں اس پٹرول کے استعمال کا کوئی اضافی فائدہ نہیں ہے۔
آرامکو کا کہنا ہے’ نئے پٹرول کو متتعارف کرانے سے پٹرول 91 اور پٹرول 95 کی دستیابی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، یہ تمام مصنوعات اعلی معیار کی ہیں۔‘
