Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن دوشیزہ کو عراق میں سزائے موت کا سامنا

    بغداد ... عراق کے شمالی شہر موصل میں گرفتار ہونے والی جرمن دوشیزہ اس وقت بغداد کی ایک جیل میں قید ہے۔ اسے  سزائے موت کا سامنا ہوسکتا ہے۔ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب عدلیہ اس کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے گی کہ آیا ا سے سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔ بعض قوانین کے تحت کم عمر لڑکے لڑکیاں بھی قابل مواخذہ ہیں بالخصوص اگر ان کا فعل ایک مجرمانہ سرگرمی ہے اور انہوں نے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا ہے تو سزا دی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ  جرمن دوشیزہ اپنا گھر چھوڑ کر عراق آئی تھی۔وہ عراقی فورسز کو شمالی شہر موصل میں داعش کے خلاف کارروائی کے دوران  ایک تہ خانے سے ملی تھی۔

شیئر: