Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ سلطان بن سحیم آل ثانی کون ہیں؟

ریاض .... شیخ سلطان بن سحیم کانام عرب اور عالمی میڈیا میں یکایک ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ شیخ سلطان بن سحیم آل ثانی کون ہیں؟ نکا نام قطر کے نجات دہندہ کے طور پر لیا جارہا ہے۔قطر کے اندر اور باہر سیکڑوں لوگوںکا کہنا ہے کہ یہی آئندہ مرحلے کے شہسوار ثابت ہونگے۔قطری عوام ان کے تازہ بیان کو نیک فال کے طور پر لے رہے ہیں۔ انکا کہناہے کہ یہ وہ رہنما ہیں جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہرزہ سرائی کا ڈٹ کر مقابلہ کیاتھا اورسید الانبیاءو المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے ناقدین کے آگے کھڑے ہوکر پیغمبر انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے تھے۔ امید کرتے ہیں کہ اب یہ قطری عوام کو دہشتگردی کے سرپرست قطری حکام سے نجات دلانے میں بھی کامیابی حاصل کرلیںگے۔ شیخ سلطان بن سحیم 30ستمبر1984ءکو دوحہ شہر میں پیدا ہوئے۔ یہ قطر کے پہلے وزیرخارجہ شیخ سحیم بن حمد بن عبداللہ آل ثانی کے 8ویں فرزند ہیں۔ انکی والدہ شیخہ مونا بن جاسم بن محمد الحسن الدوسری ہیں۔ انکے والد شیخ سحیم بن حمد آل ثانی تھے جو قطر کے سابق امیر شیخ خلیفہ بن حمد کے سگے بھائی تھے۔ شیخ سلطان ان دنوں ایس ایس ٹی ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے قاہرہ یونیورسٹی سے2015 ءمیں سیاسی علوم میں ایم فل کیا تھا۔ وہ شاعر ہیں، سیاستدان ہیں، اسکالر ہیں۔
 

شیئر: