Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آل غفران کے ساتھ قطری حکام کیا کررہے ہیں؟

جنیوا ....جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں انسانی حقوق سیمینار نے آل غفران قبیلے کے ہزاروں افراد کی بے دخلی پر قطری حکام کا حقیقی چہرہ منشکف کردیا۔ آل غفران آل مرہ قبیلے کی ایک شاخ ہے جس کے سربرہ اور 55افراد سے قطری حکام نے شہریت سلب کرلی ہے۔ سیمینار کے شرکاءنے 1996ءکے دوران آل مرہ قبیلے کی بے دخلی کے واقعہ کو بھی اجاگر کیا اور واضح کیا کہ قطری حکام اُس وقت سے لیکر اب تک ان لوگوں کے خلاف جبر و قہر کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ا نہیں صرف اس بات کی سزا دی جارہی ہے کہ انکا تعلق آل مرہ قبیلے سے ہے۔ سیمینار کے شرکاءنے اسے خطرناک علامت قرار دیا اور واضح کیا کہ قطری حکام اپنے حقیقی شہریوں کے حقوق میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے اور جب انکا دل چاہتا ہے تو وہ ان کے حقوق پامال کرنے میں ادنیٰ تکلف سے کام نہیں لیتے۔عرب فیڈریشن برائے انسانی حقوق نے عہد کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں میں آل غفران قبیلے کے لوگوں کی مدد کریگی۔ 
 

شیئر: