Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری بحران کا حل دوحہ کے ہاتھ میں ہے، الجبیر

نیویارک .... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ قطری بحران کا حل دوحہ حکام کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے بعد کہا کہ بحران دہشتگردی کی سرپرستی بند کرنے اور خطے کے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت نہ کرنے کے عہد و پیمان کی قطری حکام کی جانب سے پابندی نہ کرنے کے باعث شروع ہوا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور الجبیر نے اس موقع پر یمن، شام، عراق، میانمار کے حالات حاضرہ اور اقوام متحدہ و مملکت کے گہرے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امریکہ میںمتعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان اور اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی بھی موجود تھے۔
 

شیئر: