Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخالف سمت میں انتہائی تیز کار چلانے پر 3نوجوان گرفتار

 ریاض.... سعودی محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ الرین بیشہ روڈ پر 200کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مخالت سمت میں کار دوڑانے والے 3نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تینوں انتہائی جنونی انداز میں 200کلو میٹر سے بھی زیادہ رفتار سے گاڑیاں چلا رہے تھے۔ محکمہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس قسم کی حرکت نہ صرف یہ کہ قانون کے منافی ہے بلکہ اس سے دوسروں کی سلامتی بھی خطرے میں پڑجاتی ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم نہ ہوتا تو ان کی برق رفتاری اور مخالف سمت میں ڈرائیونگ کے باعث خطرناک سانحہ پیش آ سکتا تھا۔ محکمہ ٹریفک نے ان نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی اس ویڈیو کلپ کی بنیاد پر گرفتار کیا جو وائرل ہو گئی ہے اور معاشرے میں ہنگامہ برپا کئے ہوئے ہے۔محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ دو نوجوانوں کو بیشہ اور تیسرے کو دمام سے گرفتار کیا گیا۔ تینوں کی گاڑیاں قبضے میں کر لی گئیں۔ انہیں جلد ہی ٹریفک خلاف ورزیوں کے تادیبی ادارے کے حوالے کر دیا جائے گا۔ محکمہ ٹریفک نے ان شہریوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مذکورہ تینوں نوجوانوں کو گرفتار کرانے میں تعاون دیا۔ 

شیئر: