Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی

مکہ مکرمہ .... مسجد الحرام کے سامنے قائم مکہ کلاک ٹاور پر13سیکنڈ کے اندر 10سے زیادہ بار آسمانی بجلی کڑکی تاہم ٹاور کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مقامی فوٹو گرافر فیصل الکبکبی نے اس تاریخی واقعہ کو اپنے کیمرے میں قید کرلیا۔ کلاک ٹاور میں ایسا نظام نصب ہے جسکی بدولت آسمانی بجلی اس پر اثر انداز نہیں ہوسکتی۔ مکہ مکرمہ میں درمیانے درجے کی بارش بھی ہوئی۔ مسجد الحرام اور مقدس شہر کے متعدد محلوں میں بارش کا سلسلہ رہا۔
 

شیئر: