Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا کے پناہ گزینوں کی مدد کیلئے سعودی ٹیم روانہ

ریاض .... سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ روہنگیا کے مسلم پناہ گزینوں کی مدد کیلئے بنگلہ دیش میں امدادی ٹیم تعینات کریگا۔ دی نیشنل جریدے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی ایوان شاہی کے مشیر عبداللہ الربیعی نے بتایا ہے کہ شاہ سلمان کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی مدد کی جائیگی۔ شاہ سلمان سینٹر برائے امداد و انسانی خدمات کی خصوصی ٹیم تمام حالات کا جائزہ لینے کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کریگی اور جائزے کے تناظر میں امدادی سرگرمیوں کا پروگرام مرتب کریگی۔
 

شیئر: