حقل: ساحلی مقامات اور پارک موسم گرما میں فیملی ٹورازم کے لیے تیار
حقل میونسپلٹی نے تفریحی انفرا سٹرکچر کو اپ گریڈ کیا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی حقل کمشنری میں میونسپلٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز پر پبلک پارکس اور ساحلوں پر آنے والے وزیٹرز اور فیملیز کے لیے جامع تیاریاں مکمل کرلیں۔
سعودی وزارت بلدیات اور ہاوسنگ کی ہدایات کے مطابق بحیرہ احمر کے ساحلی قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے تفریحی انفرا سٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
گرین سپیس، چلڈرن پلے ایریا، کوسٹل واک ویز اور سیٹنگ ایریاز کی بھر پور مینٹینس کے علاوہ پبلک ریسٹ روم، لائٹنگ نیٹ ورک اور خدمات کی سہولتوں کے ساتھ جنرل ویسٹ منیجمنٹ آپریشنز پر توجہ دی گئی تاکہ سیفٹی اور وزیٹرز کے آرام کو یقینی بنایا جا سکے۔
حال ہی میں پرنس فہد بن سلطان روڈ پر 1500 میٹر طویل واک وے کا افتتاح کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کے معیار زندگی کو بڑھانا پے۔

حقل کمشنری میں واقع النخیل پارک بھی اہم سیاحتی مقام ہے جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ یہاں سر سبز مقامات، سائیکلنگ ٹریک، واک ویز اور ایک پینورامک نظاروں کے ساتھ قدرتی ساحل موجود ہیں۔
ساحلی مقامات پر فیملی ٹورازم میں اضافے کی توقع کے ساتھ میونسپلٹی نے موسم گرما کے آپریشنل پلان کو نافذ کیا ہے تاکہ تعطیلات کے دوران سروس کے معیارات کو بہتر بنایا جا سکے۔
