سعودی عرب کے طباخی آرٹس کمیشن نے 180 ایسی غذائی پروڈکٹس کو رجسٹر کیا ہے جو مملکت کے 13 انتظامی علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں اور عالمی ’آرک آف ٹیسٹ‘ انیشیٹیو میں شامل ہیں جس کا مقصد قومی غذائی ورثے کو دستاویزی شکل میں لانا ہے۔
’آرک آف ٹیسٹ‘ ایک بین الاقوامی منصوبہ ہے جو اُن غذائی اشیا کو دستاویزی شکل دینے کے لیے وقف ہے، جو منظرِ عام سے ہٹتی جا رہی ہیں اور خطرہ ہے کہ مستقل بنیادوں پر نظروں سے اوجھل ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں عید دسترخوان کے مشہور علاقائی پکوانNode ID: 902223
منصوبے کے تحت طرح طرح کی غذائی پروڈکٹس کو اجاگر کیا جائے گا، روایتی غذا پیدا کرنے والے افراد کو تعاون فراہم کیا جائے گا اور پیداوار کے پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مملکت میں سنہ 2022 سے لے کر سنہ 2024 تک کے درمیانی عرصے میں تقریباً 120 پروڈکٹس کو رجسٹر کیا گیا۔ اِس برس فہرست میں 60 مزید غذائی اشیا کا اضافہ کیا گیا اور اب ایسی پروڈکٹس کی کُل تعداد 180 تک پہنچ چکی ہے۔
Between 2022-2024, Saudi Arabia registered 120 products in the global Ark of Taste initiative, under the leadership of experts in Saudi culinary heritage. This year, 60 products were added to promote and preserve the Kingdom’s culinary heritage.#SaudiCulinaryArtsCommission pic.twitter.com/Xbhvy3Ipjb
— هيئة فنون الطهي (@MOCCulinary) June 25, 2026
اِن غذائی اشیا کو 16 مختلف درجہ بندیوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں جانوروں کے گوشت سے بننے والی چیزیں، بیکری میں تیار کردہ اشیا، دودھ سے بننے والی غذائیں، مقامی کافی، شہد، مسالاجات اور روایتی سرکہ شامل ہے۔
طباخی کمیشن مملکت کے غذائی اور ثقافتی عناصر کے دستاویزی اندارج اور رجسٹریشن میں مسلسل تعاون کر رہا ہے اور مستقبل کی نسلوں کے لیے سعودی پکوانوں کے ورثے کو محفوظ بنا رہا ہے۔











