Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا تنازعہ میں سفارتی کوششیں جاری ہیں،ٹلرسن

واشنگٹن ..... امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے تناز عہ میں کشیدگی میں اضافہ ضرور ہوا لیکن اس کے حل کےلئے سفارتی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔ ٹلرسن نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ شمالی کوریا کا معاملہ ا نتہائی چیلنجنگ ہے تاہم سفارتی عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا۔ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ کو اِن پابندیوں کے ساتھ عالمی تشویش کا بھی سامنا ہے۔

شیئر: