Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی پر نیاڈاک ٹکٹ جاری

ریاض..... یوم الوطنی کے موقع پر سعودی پوسٹ کی جانب سے خادم حرمین شریفین کی نادر تصویر پر مبنی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹ پر سعودی عرب کا نقشہ بنا ہے جس کے درمیان میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نایاب تصویر ہے جس میں وہ تلوار اٹھائے روایتی سعودی لباس میں ملبوس ہیں ۔ ڈاک ٹکٹ 2 سعودی ریال کا ہے ۔ مذکورہ ڈاک کا نیا ٹکٹ امسال یوم الوطنی کے موقع پر ریلز کیا گیا ہے جو مملکت کے تمام ڈاک خانوں میں دستیاب ہو گا ۔ واضح رہے ہر برس کی طرح امسال بھی یوم الوطنی کے موقع پر سعودی ڈاک کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔ ڈاک ٹکٹ کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ڈاک ٹکٹ کی کافی اہمیت ہوتی ہے ۔ شوقیہ طور پر ڈاک ٹکٹ جمع کرنےوالے کا کہنا تھا کہ امسال سعودی پوسٹ کی جانب سے جاری ہونے والا نیا ڈاک ٹکٹ بہت خوبصورت ہے جس میں سربراہ مملکت کو روایتی سعودی لباس میں دکھایا گیا ہے ۔ 

شیئر: