Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا سعودی بجٹ 14ملین، موجودہ ٹریلین ریال

ریاض ..... سعودی عرب نے پہلا بجٹ 1352ھ میں جاری کیاتھا جو 14ملین ریال کا تھا۔عصر حاضر کے تناسب سے اگر دیکھا جائے تو یہ انتہائی معمولی بجٹ تھا۔ نیا بجٹ ٹریلین ریال کو چھونے لگا ہے۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے ملک و قوم کو ترقی کی جس شاہراہ پر گامزن کیا تھا انکے حکمراں بیٹوں نے تعمیر و ترقی کے اس سفر کو جاری رکھ کر نقطہ عروج کو پہنچا دیا۔ طویل عرصے تک سعودی بجٹ تیل آمدنی پر منحصر رہا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قومی بجٹ کو تیل پر انحصار کے دائرے سے نکال کر آمدنی کے نئے وسائل سے روشناس کرایا۔

شیئر: