سعودی عرب کی ترکیہ اور امارات میں حادثات پر تعزیت
امارات میں ٹریفک حادثے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارتِ خارجہ نے ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے اور متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارتِ خارجہ نے ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، ترکیہ کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے پر امارات کی قیادت اور عوام سے تعزیت کی ہے۔
مملکت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔