Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والد صاحب کا آشیرواد میرے ساتھ ہے، اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے والد ملائم سنگھ یادو کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ پارٹی کی ریاستی کانفرنس تقریب میں یادو نے پُرسوز انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی ہمارے والد ہیں، ان کے آشیرواد سے ہم لوگ آگے بڑھیں گے۔ ان کا آشیرواد ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا۔ نیتا جی نے پارٹی ہی نہیں سماج واد ی کو بھی آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی کو کوئی نہیں چھوڑ سکتا ، نیتا جی ہم سب کے ہیں۔ کوئی کچھ بھی کہے لیکن میں ان کا بیٹا ہوں۔ والد کی شکل میں ان کا آشیر واد ہمارے ساتھ ہے۔ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں حقیقت سے دور رہنے والوں کی حکومت بن گئی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ان کے دور میں آگرہ -لکھنؤ ایکسپریس وے صرف23ماہ میں تعمیر ہوگیا اور 8گھنٹے کی مسافت اب3گھنٹے میں طے کی جارہی ہے۔اگر وہ اقتدار میں رہتے تو لکھنؤ سے بلیا تک پروانچل ایکسپریس وے بھی بن کر تیار ہوگیاہوتا۔

شیئر: