Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہری ہتھیاروں کے اہداف حاصل کرلئے ،شمالی کوریا

نیویارک... شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار ریاست ہے اور وہ اپنی جوہری  صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا خواہش مند نہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی طور پر اَن فٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی اور نہیں بلکہ ٹرمپ خود کش مشن پر ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر فٹ نہیں ، وہ طاقت کے نشے میں ہیں، امر یکہ کی وجہ سے ہی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار بنانے پڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ا مریکہ نے شمالی کوریا اور اس کے اتحادیوں پر پابندیاں عائد کیں لیکن ان سے  فرق نہیں پڑتا۔ یہ سوچ انتہائی احمقانہ ہے کہ پابندیوں سے شمالی کوریا کو اس کے مشن سے روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ہائیڈروجن بم سمیت جوہری ہتھیاروں کے اہداف حاصل کرچکا  ۔ یہ ہتھیار جنگ کو روکنے اور ملک کے دفاع کے لئے ہیں۔

شیئر: