Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی وزنی خاتون ایمان احمد کا انتقال

  ابو ظبی ...دنیا کی سب سے وزنی خاتون ایمان احمد 37 سال کی عمر میں پیر کی صبح متحدہ عرب امارات میں انتقال کرگئیں۔مصر سے تعلق رکھنے والی ایمان احمد ابو ظبی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔20 سے زائد ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم کی نگرانی میںعلاج جاری تھا۔ ایمان کو متعدد مرض لاحق تھے۔ دل کی بیماری اور گردے فیل ہوجانے کے باعث انتقال ہوا۔ اماراتی اسپتال کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہماری دعائیں اور دلی تعزیت ایمان احمد کے گھر والوں کے ساتھ ہیں ۔ایمان احمد کو چند ماہ قبل وزن میں کمی کے لئے آپریشن کرانے کارکو طیارے کے ذریعے ممبئی لے جایا گیا تھا جہاں 3 ماہ تک علاج ہوا اس کے بعد ابوظبی منتقل کردیا گیا تھا۔ ایمان احمد کا وزن 504 کلو گرام تھا تاہم آپریشن کے بعد 300 کلو گرام تک وزن کم کیا گیا ۔ ممبئی میں علاج کے دوران ایمان احمد کی بہن نے دعویٰ تھا کہ ہندوستانی ڈاکٹروںنے دواوں کی بھاری مقدار استعمال کرکے میری بہن کی دماغی سرگرمی کو متاثر کردیا۔ اس کے وزن میں بھی کوئی خاطر خواہ کمی سامنے نہیں آئی۔

شیئر: