Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثنا ء میر کا بورڈ سے اختلاف ، کیمپ میں شرکت سے انکار

لاہور:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ سے اختلافات پر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلئے کیمپ میں شرکت سے انکار کردیا۔ثنا ءمیر کو پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ شمسہ ہاشمی کی زیرنگرانی کام کرنے پر اعتراض ہے اور اسی بناء پر انہوں نے کیمپ میں شرکت سے انکار کیا ہے۔ویمنز ٹیم کی کپتان نے اپنی ساتھی کھلاڑیوں کو ای میل بھیجی ہے جس میں کہا کہ پی سی بی کی موجودہ ویمنز ونگ نے پلیئرز کی میرٹ پر سمجھوتہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسئلے کے بعد پی سی بی نے نین عابدی اور جویریہ سمیت ٹیم کی سینیئرز پلیئرز کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ثناءمیر کا معاملہ انہی پر چھوڑ دیا ہے۔کیوی ویمن ٹیم اگلے ماہ پاکستان کے خلاف یو اے ای میں3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔یاد رہے کہ قومی ٹیم نے رواں سال ویمنز ورلڈ کپ میںاچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا جہاں اسے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑ ا۔اس کے بعد شدید تنقید پر ثناءشمیر نے قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پی سی بی اور موجودہ انتظامیہ کے ساتھ چلنے سے انکار کرتے ہوئے کوچ صبیح اظہر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ادھر پی سی بی نے قومی مینز ٹیم کے کوچ مکی آرتھر سے مشورے کے بعد نیوزی لینڈ کے مارک کولس کی خدمات حاصل کی ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے انہیں آزمائشی بنیادوں پر کوچ مقرر کیا ہے۔کرکٹ حلقوں نے ویمن ٹیم کے کوچ کی تقرری پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: