Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انقلاب آفریں ایرو اسپائک راکٹ تیار

لندن .... راکٹ سازی کے مشہور ادارے آرکا نے اعلان کیا ہے کہ ایک ہی مرحلے میں مدار کے قریب پہنچنے کے قابل تیر نما راکٹ تیار ہوگیا ہے۔ اس راکٹ کو ہاس ٹو سی اے (2CA) کا نام دیا گیا ہے او راسکی ٹیسٹنگ بھی شروع ہوگئی ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق گراﺅنڈ ٹیسٹنگ کے بعد اس میں لگے بعض انجنوں کو ڈیموسٹریٹر نامی راکٹ میں ڈالا جائیگا جس کی مدد سے راکٹ اڑے گا اور نیم مدار ی خلائی پرواز ممکن ہوجائیگی۔ منصوبے کے تحت 2016ءسے 2022ءکے درمیان ایک سے 50kg وزن کے 3ہزار سیٹلائٹ مدار میں پہنچائے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت تیار ہونے والے راکٹ مرحلہ وار اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔ ان خاص راکٹوں میں سے ایک راکٹ 100کلو گرام وزن لیکر زمینی مدار کے قریب ترین 5منٹ سے کم وقت میں پہنچ جائیگا۔
 

شیئر: