Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاہ جوڑے کے ساتھ جیولری، شوز اور بیگ کا انتخاب

سیاہ رنگ کبھی آو¿ٹ آف فیشن نہیں ہوتا، یہ غم وخوشی دونوں کا رنگ ہے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ خواتین بلیک ڈریس کے ساتھ استعمال کئے جانے والے دیگر لوازمات کو اہمیت نہیں دیتیں جو سراسر غلط ہے۔اگر آپ کسی خاص موقع پر سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کررہی ہیں تو آپ کو اپنے میک اپ ، بیگ ، جوتوں اور جیولری کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔ بہ صورت دیگر اس رنگ کا حسن ماند پڑ جائے گا۔
 
ایک اچھالباس، پرفیکٹ شوز کے بغیر کبھی مکمل نہیں ہوتا ۔اگر آپ کی قمیص چھوٹی اور ٹراؤزر ٹخنوں تک ہے ،تب آپ فلیٹ شوز یا چھوٹی ہیل کا انتخاب کریں۔ سیاہ لباس کے ساتھ ہیل زیادہ خوبصورت لگتی ہے لہٰذا اگر لباس مکمل طور پر سادہ اور نفیس ہے، تب آپ کی ہیل فینسی ہونی چاہئے۔
 
سادہ بلیک لباس پر گولڈن اور لال شوز یا سینڈل زیادہ جچتے ہیں البتہ رنگ کا انتخاب آپ اپنی مرضی سے بھی کرسکتی ہیں۔
 
جیولری کے معاملے میں آپ کا انتخاب آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ کچھ خواتین بھاری بھرکم اور کچھ ہلکی پھلکی جیولری پہننا پسند کرتی ہیں۔ سیاہ لباس کے ساتھ لباس کے ڈیزائن کے مطابق زیورات کا انتخاب کریں۔ اگر آپ گلے اور کانوں میں کچھ پہننا چاہتی ہیں تو ہلکے نگینوں کا چھوٹا سیٹ مناسب ہوگا لیکن اگر ائیررنگ بڑے اور نمایاں ہیں تب آپ نیکلس کا استعمال نہ کریں۔
 
بالکل اسی طرح اگرآپ بھاری نیکلس پہنناچاہ رہی ہیں تب آپ اپنے کانوں کو خالی رکھیں۔ انگلیوں میں رنگز اور کلائی میں بریسلٹ کے ساتھ نازک سی گھڑی بھی آپ کی شخصیت کو مکمل کرتی ہے۔
 
اس رنگ کے پہناوے کے ساتھ ہینڈ بیگ بھی خاصا محتاط رہ کر منتخب کرنا پڑتا ہے۔ ہر لباس کے ساتھ ہینڈ بیگ ایسا ہونا چاہئے کہ وہ اس سے الگ نظر نہ آئے بلکہ شخصیت اور لباس کے ساتھ ہم آہنگ ہوجائے۔ اگر آپ سیاہ لباس کے ساتھ کسی فنکشن میں شرکت کرنے جارہی ہیں تو آپ بڑے ہینڈ بیگ کا استعمال کرسکتی ہیں۔ اگر آپ کسی شادی یا ایسی ہی کسی بڑی تقریب میں سیاہ رنگ کا پہناوا زیب تن کررہی ہیں تو اس صورت میں آپ کے لئے کلچ کا استعمال مناسب رہے گا۔ کلچ سے آپ کے لباس کی خوبصورتی اور دلکشی اور زیادہ ابھر کر سامنے آئے گی۔
 

شیئر: