Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر اور سعودی عرب ایٹمی توانائی میں تعاون پر متفق

قاہرہ۔۔۔۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی منظوری دیدی۔دونوں ملکوں کے نمائندوں نے تعاون کے معاہدے پر 8اپریل 2016ء کو دستخط کئے تھے تاہم مصری حکومت نے اس کی توثیق نہیں کی تھی۔ معاہدے کے بموجب مصر اور سعودی عرب ایٹمی توانائی کے پر امن استعمال میں ایک دوسرے سے تعاون کرینگے۔ایٹمی تنصیبات کی سلامتی کے امور ، معلومات کے تبادلے اور اس جیسے دیگر معاملات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینگے۔

شیئر: