Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تولیہ بیماریاں منتقل کرنے کا سبب بن سکتا ہے

مشی گن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق نہانے کا تولیہ جراثیموں اور جلد کے مردہ خلیات کا گھر بن سکتا ہے۔تولیہ جراثیموں کی افزائش کے لئے مثالی ثابت ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب بھی کسی تولئے کو استعمال کیا جاتا ہے تو اس میں بکیٹریا جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ جلد کے مردہ خلیات اور دیگر جسمانی ذرات جراثیموں کے لئے غذا کا کردار ادا کرتے ہیں۔یہ ٹھیک ہے کہ ان میں سے بیشتر جراثیم آپ کو نقصان نہیں پہنچاتے کیونکہ وہ آپ کے جسم سے ہی تولیے میں آتے ہیں تاہم اگر وہی تولیہ دیگر افراد کے زیراستعمال ہو تو پھر وہ ضرور آپ کے لیے مضر صحت ثابت ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں چہرے پر کیل مہاسے نکل سکتے ہیں یا آپ کسی قسم کے انفیکشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔اسی طرح یہ جراثیم معدے کے امراض کا باعث بھی بن سکتے ہیں کیونکہ ان میں ای کولی بیکیٹریا بھی ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق زیادہ سے زیادہ3مرتبہ استعمال ہونے کے بعد تولیے کو دھونا انفیکشن سے بچنے کے لئے ضروری ہے اور وہ بھی اس صورت میں جب ہر بار استعمال ہونے کے بعد اسے مکمل خشک کرنے کے بعد ہی دوبارہ استعمال کیا جائے۔
 

شیئر: