ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ ایک نہ ختم ہونے والی لڑائی نہیں بنے گی: نیتن یاہو
اسرائیلی و امریکہ کے حملوں کے بعد ایران میں لڑائی جاری ہے (فوٹو: اے ایف پی)
اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ ایک نہ ختم والی لڑائی نہیں بنے گی اور اس میں فوری اور فیصلہ کن کارروائی ہو گی۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیتن یاہو نے پیر کو فاکس نیوز کے پروگرام ہینیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کوئی لامتناہی جنگ نہیں ہے، یہ امن کا گیٹ وے ہے۔‘
جب اسرائیلی وزیراعظم سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کو مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا کوئی راستہ دکھائی دیا ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہاں میں دیکھ رہا ہوں۔‘
