Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری حکام نے ایک اور قبیلے کو شہریت سے محروم کر دیا

  واشنگٹن.... باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قطری حکام نے شیخ شمل الھواجر ،شافی ناصر الحمود اور ان کے خاندانوں کی شہریت سلب کر لی۔ یہ قطر کے بڑے قبائل میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ اس سے قبل قطری حکام قبیلہ آل مرہ کے شیخ اور ان کے قبیلے کے 54افراد کی شہریت سلب کر چکے ہیں۔ قطری حکام 1996ءسے اب تک ہزاروں شہریوں کو قطر کی شہریت سے محروم کر چکے ہیں۔ ان پر 1200 مزدوروں کی ہلاکت کا بھی الزام ہے۔ قطری نظام حکومت کی اپوزیشن نے اپنی ویب سائٹس پر یہ اطلاع دے کر ملکی ، علاقائی اور بین الاقوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ سعودی ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی ویب سائٹ پر اس کی تفصیلات پیش کریں گے۔ 

شیئر: