Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قطر میں دھوپ میں کام لینے پر مزدور مر رہے ہیں‘

نیویارک..... انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے شکایت کی ہے کہ قطر میںدوپہر کے وقت شدید دھوپ میں کام کرنے کے باعث خارجی مزدوروں کی اموات ہو رہی ہیں۔ قطری حکام ان کے تحفظ کیلئے کوئی اقدام نہیں کر رہے ہیں۔ ان میں وہ مزدور بھی شامل ہیں جو ورلڈ فٹبال کپ 2022ءکیلئے مطلوب اسٹیڈیم وغیرہ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ قطر میں مزدوروں کے حوالے سے سرکاری حکمت عملی شفا ف نہیں ہے۔ 

شیئر: