Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے محروم

دبئی:عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے ہاتھوں چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ہند کی ٹیم ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے محروم ہو گئی۔جنوبی افریقہ نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوبارہ پہلے نمبر پر قبضہ جما لیا جبکہ آسٹریلیا نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ہندنے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں زیر کر کے عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ سے ٹاپ پوزیشن چھینی تھی تاہم کینگروز کے ہاتھوں چوتھے ون ڈے میں شکست کے ساتھ ہی اسے پہلی پوزیشن سے بھی ہاتھ دھونا پڑا، بھارت اور جنوبی افریقہ کے ریٹنگ پوائنٹس برابر ہیں تاہم پروٹیز ٹیم پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے، بھارت کو دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے آسٹریلیا کو آخری ون ڈے میں شکست دینا ہو گی، آسٹریلوی ٹیم تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ، پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر ہے۔

شیئر: