Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارس ہندو یونیورسٹی کے گارڈز کا نیا یونیفارم

بنارس ... بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے سیکیورٹی گارڈز آئندہ ہفتے سے نئے رنگ کے یونیفارم میں نظر آئیں گے۔یونیورسٹی کی نئی چیف پراکٹر افسر روئنا سنگھ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے مدنظر سیکیورٹی گارڈ ز کے یونیفارم کا رنگ بدل دیا گیا ہے۔ اب وہ گہرے سلیٹی رنگ کی پینٹ اور سفید رنگ کی قمیض میں ملبوس ہوں گے۔واضح رہے کہ یونیورسٹی کے گارڈز کا یونیفارم ریاستی پولیس کی وردی سے ملتا جلتا ہے ۔ ہائیکورٹ اور انتظامیہ نے اسے تبدیل کرنے کو کہا تھا۔

شیئر: