Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر:تنقیدی کالم لکھنے پر صحافی سے شہریت سلب

 دوحہ..... قطری حکام نے انکم ٹیکس اور شہریوں پر مختلف قسم کی فیسیں عائد کرنے پر تنقید کرنے والے قطری صحافی فرج الشمری سے شہریت سلب کرلی۔ اس کے حقوق تلف کردیئے گئے اور اثاثے ضبط کرلئے گئے۔ الشمری کا کہنا ہے کہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ مجھے تنقیدی کالم اتنا مہنگا پڑے گا۔ میں نے یہ سوچ کر کہ ہماری حکومت انسانی حقوق اور جمہوریت کی علمبردار بنی ہوئی ہے اسے تنقید بری نہیں لگے گی بلکہ اصلاح حال پر توجہ دے گی مگر اس کی سوچ غلط ثابت ہوئی۔ قطری حکومت نے اسے جیل میں ڈالا اور اس کے بیوی بچوں کو حوالات میں بند کردیا۔ شہریت ضبط کرلی اور وطن سے بے وطن کردیا۔ الشمری ان دنوں سعودی عرب کا مہمان ہے۔ 

شیئر: