2000سال قبل سونے کا رنگ گلابی ہوتا تھا
کولمبیا ..... کولمبیا کا قدیم تاریخی علاقہ سیرانیواڈا ڈی سانٹا مارٹا کسی زمانے میں ایک خاص قسم کے قبائلی لوگوں کا مسکن تھا۔ یہ لوگ ناہوانگ کہلاتے تھے اور اب سے کم از کم 100سال اور زیادہ سے ایک ہزار سال قبل وہاں رہتے تھے۔ یہ قوم اچھی خاصی اس زمانے کی ترقی یافتہ قوم کہلاسکتی تھی۔ یہ لوگ مختلف فنون میں بھی طاق تھے اورانہوں نے سستے قسم کی سونا نما دھات پر بڑا کام کیا تھا۔ اب انکی بنائی ہوئی جو چیزیں سامنے آئی ہیں اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے اپنی عقلمندی اور مہارت سے اس سستے قسم کی دھات کو سونے کے طور پر استعمال کیا اور مختلف ظاہر کرنے کیلئے اسے گلابی رنگ دیدیا۔ واضح ہو کہ زمانہ قدیم میں عام سمجھا جانے والا گلابی سونا عصر جدید میں بھی تیزی سے فیشن بنتا جارہا ہے۔ یہ لوگ اپنی طلائی اشیاء جن میں زیورات بھی شامل ہیں کو نارنگی اور گلاب جیسا رنگ دینے کیلئے اس سے بہت زیادہ صیقل کرتے تھے۔