Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے میٹ 10 کی قیمت 900 یورو سے زائد ہو گی

ہواوے میٹ 10 کے بارے میں نئی لیکس سامنے آ گئی ہیں اور اسکی تصویر بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ یہ فون ہواوے کے دیگر اسمارٹ فونز سے یکسر مختلف ہے اور اسکا ڈیزائن بڑی حد تک سیمسنگ گلیکسی اور ایل جی کے اسمارٹ فونز سے ملتا ہے۔ فون کا سب سے بہتر فیچر اسکا کیمرہ سیٹ اپ ہے جو ہواوے اور لائیسا برانڈ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جس میں پہلے سے بہتر ایف 1.6 آپرچر موجود ہے۔اس میں 12 اور 20 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔فون کو گہرے نیلے ، کالے اور براؤن رنگ میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہواوے اس فون کو 16 اکتوبر کو لانچ کرنے جا رہا ہے۔
 

شیئر: