Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طب کا نوبل نام 3 امریکیوں کو ملے گا

اسٹاک ہوم …  طب کا نوبل انعام  اس سال مشترکہ طور پر  3امریکیوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹاک ہوم میں نوبل کمیٹی نے اعلان  کیا ہے کہ انعام مشترکہ طور پر جیفری سی ہال، مائیکل روباش  اور مائیکل یَنگ کو دیا جائے گا۔ ان ماہرین کو  انسانی ڈی این اے سے ایک ایسا جین کامیابی کے ساتھ علیحدہ کرنے پر نوبل انعام دیا جائے گاجو انسانی جسم کی روزمرہ کی کارکردگی کے مربوط توازن کو کنٹرول کرتا ہے۔ نوبل کمیٹی کے مطابق یہ ماہرین اپنی گراں قدر تحقیق کے ذریعے یہ دکھانے میں کامیاب رہے کہ انسانی جسم میں حیاتیاتی کلاک کس طرح کام کرتا ہے۔ نوبل انعام کی رقم  تینوں ماہرین میں مساوی تقسیم کی جائے گی۔ جیفری سی ہال کا تعلق یونیورسٹی آف مین سے، مائیکل روباش کا تعلق برینڈیز یونیورسٹی میساچیوسٹس سے جبکہ مائیکل ڈبلیو ینگ کا تعلق راک فیلر یونیورسٹی نیویارک سے ہے۔

شیئر: