Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں فائرنگ ، کوسٹ گارڈز کے 2 اہلکار ہلاک

گوادر ...بلوچستان میں فائرنگ سے کوسٹ گارڈز کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ گوادر کے علاقے جیونی میں پیش آیا۔اہلکار سویلین کپڑوں میں جیونی بازار میں تھے جس وقت ان پر حملہ کیا گیا۔حملے میں 2اہلکار ہلاک اور2سویلین زخمی ہو گئے۔زخمی سویلین دکاندار ہیں ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

شیئر: