املوک، ذائقہ بھی، فائدہ بھی
املوک جسے جاپانی پھل بھی کہا جاتا ہے ایک لذیذ پھل ہے۔ ذائقے کے ساتھ ساتھ اس کے دیگر بہت سے فوائد بھی ہیں۔ یہ شوگر کنٹرول کرتا ہے ،وزن کی کمی کا سبب بنتا ہے اور قبض کو دور کرتا ہے۔ کمردرد ،گلے کی سوزش، خراش، سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد کی صورت میں املوک کا استعمال بہت مفید ہے۔ یہ بڑی آنت کی خرابیوں کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس سے نظام انہضام درست رہتا ہے۔ دل کے بیماریوں میں بھی اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ یہ اپینڈکس کے درد اور معدے کی خرابیوں کو بھی دور کرتا ہے۔