چینی شہر ہائیکو اور جدہ کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
چینی شہر ہائیکو اور جدہ کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
ہفتہ 28 جون 2025 20:27
’ہائیکو‘ سے پہلی پرواز جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔(فوٹو: اخبار24)
چینی ایئرلائن ’ہینان‘ نے جدہ کے لیے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کیا ہے۔ پہلی براہ راست پرواز سنیچر کو چینی شہر ’ہائیکو‘ سے جدہ کے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق چینی شہر ہائیکو سے جدہ کے لیے ہفتے میں تین پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔ مستقبل میں پروازوں میں اضافے کی توقع ہے۔
پہلی پرواز کی آمد پر ائیرپورٹس کمپنی کے سی ای او انجینئر مازن جوھر اور چینی کونصل جنرل وانگ چی کے علاوہ ایوی ایشن کے اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔
اس سال چینی سیاحوں کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا (فوٹو: اخبار24)
خیال رہے چینی فضائی کمپنی ’’ہینان‘ ایوی ایشن کی دنیا میں ’سکائی ٹریکس‘ انڈیکس میں عالمی سطح پر دس بڑی فضائی کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔
سعودی سیاحتی کمیٹی کے سی ای او فھد حمید الدین کا کہنا تھا ’چینی کمپنی ’’ہینان‘ کے ساتھ سٹراٹیجک شراکت داری پر فخر ہے، باہمی اشتراک میں مزید وسعت ہو گی۔‘
یاد رہے گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال چینی سیاحوں کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب اور چین کے مابین فضائی سروس کو منظم بنانے کے لیے چھ کمپنیوں کی ہفتہ وار 29 پروازوں ہیں۔