سعودی عرب میں نجران ریجن کی کمشنری بدر الجنوب میں ایک چرواہے کی بھیڑ نے بیک وقت سات بچوں کو جنم دیا۔
مویشیوں کے حوالے سے بیک وقت سات بچوں کی ولادت ایک غیرمعمولی واقعہ ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارتِ زراعت و ماحولیات کے ریجنل ڈائریکٹر نے اطلاع ملنے پر ویٹنری ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ چرواہے کے فارم میں جا کر بھیڑ اور اس کے نومولود بچوں کی دیکھ بھال اور ضروری مدد فراہم کریں۔
ڈائریکٹر وزارت زراعت کی ہدایت پر ’وقا‘ سینٹر کی ٹیم نے بھیڑ اور اس کے بچوں کا معائنہ کیا۔ ایک بچے کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کا علاج بھی کیا گیا۔