مسجد نبوی میں سمر قرآن پروگرام، رجسٹریشن کا آغاز
قرآن کریم کو درست تلفظ کے ساتھ پڑھنے کےلیے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے (فوٹو: الیوم)
حرمین شریفین میں دینی امور کے ادارے کی جانب سے مسجد نبوی میں قرآن کریم کو درست تلفظ کے ساتھ پڑھنے کےلیے سمر قرآن پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق حرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے قرآنی تعلیم پروگرام کا افتتاح کیا جس کا آغاز پیر 5 محرم الحرام 1447 سے ہوگا جو 15 صفر تک جاری رہے گا۔
قرآن کریم کو درست تلفظ سے پڑھنے اور تلاوت کے طریقوں کو جاننے کےلیے پروگرام کا آغاز مسجد نبوی میں کیا گیا ہے جہاں دینی و علوم قرآت کے ماہرین موجود ہوں گے۔
پروگرام میں شمولیت کے خواہشمندوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
