سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ’ خلیج تعاون کونسل(جی سی سی ) کے شہری کسی بھی وقت عمرہ کرسکتے ہیں۔‘
نسک ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنے پر انہیں زمینی یا فضائی راستے سے مملکت آنے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تیار ہیں : محکمہ پاسپورٹNode ID: 891407
وزارت نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا ’جی سی سی شہریوں کےلیےعمرہ کی ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔‘
وزات کا کہنا ہے’ مسجد نیوی روضہ شریفہ میں حاضری کےلیے نسک ایپ کے اپائنمنٹ ضروری ہے۔‘
یاد رہے سعودی وزارت حج و عمرہ نے کامیاب حج سیزن کے اختتام کے فوری بعد 10 جون 2025 (14 ذوالحجہ 1447 ہجری) سے عمرہ ویزوں کے اجرا کا آغاز کیا تھا۔
عمرہ ویزے ماہ رمضان کے اختتام تک جاری کرائے جاسکتے ہیں۔
یکم شوال سے عمرہ ویزے بند ہونے کے بعد صرف جاری شدہ ویزا ہولڈرعمرے کےلیے 15 شوال 1447 ہجری تک مملکت آسکتے ہیں۔