Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد آفریدی نے باضابطہ طور پر کراچی کنگز جوائن کرلی

کراچی: پاکستان کے اسٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ پی ایس ایل کی جانب سے بھی باضابطہ طور پر شاہد آفریدی کی کراچی کنگ میں شمولیت کی تصدیق کردی گئی ہے۔آفریدی نے پشاور زلمی کو خیر باد کہتے ہوئے کراچی کنگز کو جوائن کیا ہے۔ وہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد خان آفریدی نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل کا چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا مگر فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی سے اختلافات کی وجہ سے انہوں نے ان کی ٹیم کو چھوڑ دیا تھا۔

شیئر: