Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: منگل سے سنیچر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

آئندہ  ہفتے بھی کچھ حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے منگل سے سنیچر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق  آئندہ  ہفتے بھی سعودی عرب کے کچھ حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
 بیان میں کہا گیا کہ جازان، عسیر، الباحہ، مکہ، مدینہ، حائل، ریاض، قصیم، الشرقیہ اور نجران کے علاقوں میں درمیانے درجے سے شدید بارش متوقع ہے۔
جبکہ ان علاقوں کے کچھ حصوں میں بارش مزید شدید ہو سکتی ہے۔ الجوف، حدود الشمالیہ اور تبوک میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
 شدید بارش کے ساتھ اچانک سیلابی ریلے، ژالہ باری اور 60 کلو میٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔  ساحلی علاقوں میں اونچی لہروں کے اٹھنے کے امکانات سے بھی خبردار کیا گیا۔
نیشنل سینٹر نے عوام پر زور دیا کہ  وہ ادارے کی ویب سائٹ، انوا ایپ اور سوشل میڈیا کے سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے تازہ ترین اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔

 

شیئر: