امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے فوری معاہدے کے امکانات کم، صدر ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے آج ملاقات
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مستقبل قریب میں بڑے پیمانے پر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے امکانات کو کم قرار دیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کے سلسلے میں آج پیر کو قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کریں گے، تاہم امریکی اور خلیجی حکام نے فوری جنگ بندی معاہدے کے امکانات کو کم قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو آٹھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم اب تک کسی فریق کو فیصلہ کن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مستقبل قریب میں بڑے پیمانے پر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے امکانات کو کم قرار دیا ہے تاہم وہ ایران کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی منصوبے کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔
دوسری جانب خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکہ نے رات گئے ایران کے جزیرے قشم کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران رواں ماہ خلیج اور آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز پر حملے کر چکا ہے۔ ایران کے اتحادی یمنی حوثی بھی سعودی عرب کو نشانہ بنا چکے ہیں۔
