Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکی نظام کو نقصان پہنچانے پر سزائیں؟

ریاض ..... وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ امن عامہ کو نقصان اور بدنظمی پھیلانے کی کسی بھی کوشش پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ وزارت داخلہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر خبردار کیا کہ جو شخص بھی ملکی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریگا اسے 5برس قید اور 30لاکھ ریال تک جرمانے یا دونوں میں سے کسی ایک سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔ یہ انتباہ ریاستی سلامتی کے ادارے کی جانب سے 24افراد اور وزارت داخلہ کی جانب سے 22افراد کی گرفتاریوں کے بعد جاری کیا گیا۔
 

شیئر: