Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروفیسر اختر الواسع کو آئی او ایس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کافیصلہ

    نئی دہلی۔۔۔۔۔۔ساتواں آئی او ایس لائف ٹائم  اچیومنٹ ایوارڈ   معروف اسلامی اسکالر پروفیسر اختر الواسع کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی او ایس کی گورنرننگ کونسل نے   پروفیسر اختر الواسع کو باتفاق رائے  ایوارڈ  دینے کا فیصلہ کیا ۔انسٹیٹیوٹ آف  آبجیکٹو اسٹڈیز کے فنانس سیکریٹری پروفیسر اشتیاق دانش نے  صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آئی او ایس نے   مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات او راداروں کو آئی او ایس لائف ٹائم  اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا سلسلہ 2006 میں شروع کیاتھا ۔اب تک6 ایوارڈ  دیئے جاچکے ہیں ۔سب سے پہلا ایوارڈ 2007 میں سابق چیف جسٹس آف انڈیا  اے ایم احمدی ،دوسرا ایوارڈ معروف ادارہ امارت شرعیہ بہار،اوڈیشہ و جھارکھنڈ  ،تیسرا ایوارڈ ڈاکٹر اے آر قدوئی سابق گورنر بہار ،چوتھا ایوارڈ  بی پروفیسر شیخ علی فاؤنڈر وائس چانسلر یونیورسٹی آف منگلوروگوا ، پانچواںایوارڈ  ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ ،چھٹا ایوارڈ   اے جے نورانی ممبئی جبکہ ساتواں آئی او ایس لائف ٹائم  اچیومنٹ ایوارڈ بہت جلد ایک تقریب کا انعقاد کرکے  پروفیسر اخترا الواسع کو پیش کیا جائے گا۔ایوارڈ میں ایک مومنٹو ،توصیفی سنداور ایک لاکھ روپے کا چیک دیاجائیگا۔واضح رہے کہ پروفیسر اختر الواسع کا شمار معروف اسلامی اسکالر میں ہوتاہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں  شعبہ اسلامیات کے صدر،شعبہ لسانی اقلیات حکومت ہند میں بھی بطور کمشنر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔اردو اکیڈمی دہلی میں بھی وائس چیئرمین رہ چکے ہیں۔حکومت ہند کے مختلف محکموں کے ساتھ متعدد تنظیموں کے  ممبر اور سینیئررکن ہیں۔حالیہ دنوں میں  مولانا آزادنیشنل یونیورسٹی جودھپور میں بطور وائس چانسلر  فرائض انجام دے رہے ہیں  ۔ حکومت ہند کا معروف ایوارڈ پدم شری بھی  مل چکاہے۔

شیئر: