کاتالونیا:ا سپین کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا میں ہونے والی کار ریلی میں ورلڈ چیمپیئن سباسشین اوجیر نے شیک ڈاون مرحلہ جیت لیا جبکہ برطانیہ کے کرس میک معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ اسپین کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا میں کار ریلی کا میدان دشوار گزار ٹریک پر فتح کے لئے ڈرائیورز نے جان لڑائی۔ فرنچ ڈرائیور سباسشین اوجیر نے تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ مہارت کا بھی شاندار مظاہرہ کیا اور مقررہ فاصلہ2منٹ اور 5.2 سیکنڈز میں طے کر کے ریس اپنے نام کی۔ برطانیہ کے کرس میک معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔