Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے خواب نیند،صحت کے گمبھیر مسائل کا سبب

ایریزونا ..... اگر آپ کی نیندیں بے خواب ہیں تو یہ صحت کیلئے گمبھیر مسئلہ پیدا کرسکتی ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ ایسی نیند کہ جس میں خواب نہ دیکھے جائیں وہ انسان سے نہ صرف اسکا سکون چھین لیتی ہیں بلکہ اسے صحت کے مسائل سے بھی دوچار کردیتی ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق ماہرین نئے اس امر کا انکشاف کیا ہے کہ بے خوابی کا سبب بننے والے متعدد عوارض ایک ایسی خاموش وبا کی صورت میں فروغ پا رہے ہیں جس میں انسان سوتا تو ہے لیکن خواب اس سے دور رہتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ یہ صحت کیلئے ایک ایسا نقصان ہے کہ جسے تاحال شناخت نہیںکیا جاسکا ہے۔ یہ ڈپریشن کی شکل میں نمودار ہوسکتا ہے۔ محققین نے اس حوالے سے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نیند کے دوران آنکھوںکی حرکات اور خوابوں کے معدوم ہونے جیسے عوامل قابل توجہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق مثالی نیند وہ ہے جو کہ گہری ہو جس میں آنکھوں کی تیز تر حرکات نہ ہوتی ہوں ۔اکثر رات کے آخری حصے اور صبح کی ابتدائی ساعتوں میں نیند کے مزے لوٹنے والے ہی خواب دیکھتے ہیں۔ ان خوابوں کے دوران آنکھ کی تیز حرکات بھی موجود ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوابوں سے اتنا ہی دور ہیں جتنا کہ اپنی نیند سے دور ہیں۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہماری صحت کو لاحق ہونے والے بہت سے خطرات اور عوارض کا اصل سبب بے خوابی یا نیند کا پورا نہ ہونا ہے۔ یونیورسٹی آف ایریزونا کے اسسٹنٹ پروفیسر روبن نائیمین نے کہا کہ آنکھوں کی تیز تر حرکات والے خواب ایک ایسا عارضہ ہے کہ جسے ابھی تک باقاعدہ طور پر شناخت نہیں کیاجاسکا۔ یہ آہستگی سے صحت کو برباد کرتا ہے ۔ مختلف عوارض ، ڈپریشن اور توجہ میں کمی جیسی شکایات کا سبب بنتا ہے۔

شیئر: