Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں 5سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں کمی

نئی دہلی.... بین الاقوامی صحت جرنل لانسٹ نے کہا کہ ہند میں گزشتہ 10برسوں کے دوران 5سال سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مختلف اقدامات کے باعث ہونے والی اس کمی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر یہ اقدامات پورے ہندوستان میں باقاعدہ طور پر کئے جاتے تو مزید 30لاکھ بچوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جاسکتا تھا۔ فی الوقت 10سال میں ایک لاکھ بچوں کو مرنے سے بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بچوں کی شرح اموات میں کمی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں ڈائیریا کابروقت علاج ، کزاز اور خسرہ کےلئے دی جانے والی ویکسین اور ولادت کے زیادہ تر کیسز اسپتالوں کے حوالے کرنا شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق 28روز سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات فی ہزار بچوں میں سے 45سے گر کر 40فیصد تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ایک مہینے سے زیادہ اور 5برس سے کم عمر کے بچوں میں 2000ءمیں شرح اموات 42.2فی ہزار تھی۔ جو 2015ءمیں 19.6یعنی 56فیصد سے کم حد تک پہنچ گئی۔ماہرین کا کہناہے کہ بچوں کی موت کی شرح میں کمی کا اہم سبب نمونیہ، دست ، خسرہ، کزاز اور ولادت کے دوران لاحق ہونے والے متعدد امراض سے بچاﺅ کے اقدامات کرنا ہے۔

شیئر: