Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ٹیسٹ:482کے تعاقب میں شاہینوں کے51 رنز

دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم 482 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ دبئی میں پنک گیند سے جاری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکن نے پاکستانی بولرز کا کوئی لحاظ نہیں کیا۔ پہلے ٹیسٹ میں 136رنز کو پہاڑ سمجھنے والے پاکستانی شاہینوں کے سامنے 482رنزکا بڑا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنالیے ہیں۔ شان مسعود 15 اور سمیع اسلم سنچری کی خواہش لئے 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل سری لنکا نے دوسرے دن کاآغاز 3 وکٹ کے نقصان پر 254 رنز سے شروع کیا تو کپتان چندیمل 282 کے مجموعی اسکور پر 62 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آوٹ ہوئے تاہم اوپنردموتھ گونارتنے صرف 4 رنز کی کمی سے ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے۔وہ 196 رنز پر وہاب ریاض کو وکٹ دے بیٹھے ۔دیگر کھلاڑیوں میں دلروان پریرا 58 ، نروشان ڈکویلا 52، کوشل سلوا 27 رنز بناسکے اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سمارا وکراما نے 35 رنز پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے اسپنر یاسر شاہ نے 6، محمد عباس نے 2 جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شیئر: